|

وقتِ اشاعت :   December 4 – 2018

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے حلقہ پی بی 26کوئٹہIII کے الیکشن کے حوالے سے تشکیل کردہ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز سراوان ہاؤس میں پارٹی کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ومرکزی فنانس سیکرٹری ملک نصیر احمد شاہوانی کی زیرصدارت میں منعقد ہواجس میں پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ ،مرکزی کمیٹی کے اراکین نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی ،ساجد ترین ایڈووکیٹ اور غلام نبی مری نے شرکت کی ۔

اجلاس میں حلقہ پی بی 26کوئٹہ تھری کے ہونے والے انتخابی سرگرمیوں کا آئندہ کالائحہ طے کرنے کے حوالے سے فیصلے کئے گئے اور حلقے میں پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں اور کارکنوں کو متحر ک کرداراداکرنے ،عوامی رابطہ مہم تیرے کرنے کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئی۔

اجلاس میں پارٹی کے کارکنوں سے کہاگیاکہ انتخابی سرگرمیوں تیزی لانے کیلئے عوام کے ساتھ قریبی روابط رکھیں اورپارٹی کی کامیابی کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بھرپور انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے جدوجہد پر توجہ مرکوز رکھیں اور حلقے میں پارٹی کی کامیابی پر اپنا توجہ دیں ۔

اس حلقے میں گزشتہ الیکشن میں علاقے کے عوام نے بھرپوراعتماد کا اظہار کیا اور پارٹی کارکنوں نے جس انداز میں مہم چلایا وہ قابل تعریف ہے اور اسی جذبے کو اپناتے ہوئے پارٹی کے دوست ایک مرتبہ پھر پارٹی کے امیدوار کو کامیاب بنانے کیلئے دن رات ایک کرکے جدوجہد کرے۔

انہوں نے کہاکہ جس انداز میں 25جولائی کے الیکشن میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں یہاں کے باشعور عوام نے بلارنگ ونسل پارٹی کے امیدواروں کو اپنے قیمتی ووٹوں سے کامیاب کرایا یہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ بی این پی یہاں کی تمام اقوام کے حقوق کی نجات دہندہ قومی جماعت ہے جو یہاں کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عوام کی حقیقی معنوں میں احساسات ،جذبات وارمانوں کی تکمیل کیلئے جدوجہد میں مصروف عمل ہے ۔

اس مقصد کے حصول کیلئے پارٹی کسی بھی صورت میں عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائے گی اور ان کے بنیادی ،آئینی ،معاشی اور معاشرتی مسائل اور حقوق کی ہر فورم پر آواز بلند کرتے ہوئے جدوجہد کرینگے اورانہیں سیاسی ،سماجی ،معاشی مسائل ،پسماندگیوں اور محرومیوں سے نکالنے کیلئے بھرپورانداز میں سیاسی ،جمہوری جدوجہد کی طرف راغب کرتے ہوئے شعوری جدوجہد کو فروغ دیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ حلقہ پی بی 26کوئٹہ تھری کی عوام ایک مرتبہ پھر 25جولائی کی طرح پارٹی کی اصولی موقف کی تائید وحمایت کیلئے اپنے قیمتی ووٹوں سے پارٹی کے امیدوار کو کامیابی سے ہمکنار کرکے یہ ثابت کردیں کہ یہاں کی عوام مزید کسی قسم کی ناانصافی برداشت نہیں کرینگے اور بلوچستان کے مجموعی قومی سیاسی حقوق کی جدوجہد پرمصروف عمل بلوچستان نیشنل پارٹی کو اپنے حقوق کی نجات دہندہ جماعت کی حیثیت سے اپنی وابستگیوں کا عملی ثبوت دیں گے ۔