اسلام آباد: تھانہ شالیمار پولیس نے سیکٹر ایف ٹین فورمیں شراب کی بھٹی پر چھاپہ مار کر دو غیر ملکی چینی باشندوں کو گرفتار کر لی.
پولیس نے ڈان کو بتایا کہ زیر حراست چینی باشندوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں شراب ،بئیر اور آلات شراب کشیدبھی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ شالیمار پولیس اسٹیشن میں دونوں مشتبہ افراد کے خلاف پروٹیکشن آرڈیننس 1979 کے سیکشن 4/3 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز وقار الدین سید نے پولیس ٹیم کو بہترین کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ایس ایس پی آپریشنز وقار الدین سید نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ منشیا ت فروشوں کے خلاف کر یک ڈاﺅن جا ری رکھا جا ئے اور ایسے افراد کے سا تھ کسی قسم کی نرمی یا رعایت نہ برتی جا ئے جو معاشرے کے امن کو تبا ہ کر نے پر تلے ہو ئے ہیں
واضح رہے کہ پنجاب کے وزارت داخلہ اور چینی کونسل جنرل کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت پاکستان میں مقیم چینیوں کو جرائم میں ملوث ہونے پر پاکستان کے قانون کے مطابق سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
رواں سال مارچ کے مہینے میں دو چینی شہریوں کو پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اے ٹی ایم اسکمنگ فراڈ کے جرم میں حراست میں لیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان میں مقیم چینی شہریوں میں سے چند جھگڑوں اور فراڈ جیسے جرائم میں ملوث پائے گئے تھے۔