کوئٹہ : سوئی سدرن گیس کے مینجنگ ڈائریکٹر امین راجپورت نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سردی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی میں سی این پی اسٹیشنوں کو گیس کی سپلائی بند کر دی گئی بلوچستان کا احساس ہے تاہم سردی کی وجہ سے گیس کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔
گیس کے نئے میٹر کے خدشات غلط ہے سوئی سدرن گیس ایک ذمہ داری ادارہ ہے عوام کو کبھی بھی بوجھ نہیں ڈالیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر سعید احمد لغاری ‘ کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضا الرحمان اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر خلیل احمد نے بھی خطاب کیا امین راجپوت نے کہا کہ بلوچستان ہمارے لئے بہت اہم ہے گزشتہ روز بھی گیس کے مسئلہ کے حوالے سے یہاں کے منتخب نمائندوں سے بات چیت کی اور مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کی کوئٹہ میں سرد موسم کے باعث گیس کی مانگ بڑھ جاتی ہے زیادہ بلوں کا احساس ہے مگر یہ فیصلہ سوئی سدرن گیس نہیں بلکہ اوگرا کرتی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں نئے گیس میٹر کے حوالے سے باتیں بازگشت کررہی ہیں مگر اس طرح معاملہ نہیں ہے کہ ہم نے سندھ اور پنجاب سے مسترد شدہ میٹرز کوئٹہ میں لگائے ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے سوئی سدرن گیس کمپنی ذمہ دار ادارہ ہے اور وہ ذمہ داری کے ساتھ خدمات سرانجام دے رہا ہے ۔
اس وقت 28 لاکھ کسٹمر کو گیس کی فراہمی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں گیس پریشر کے معاملہ میں کمی کرنے کے لئے بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ کوئٹہ کے شہریوں کو گیس کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں ۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے 14 اضلاع میں گیس پائپ لائن موجود ہے اور 49 فیصد علاقوں کو مستفید کررہے ہیں ماضی کے مقابلے میں اس سال گیس کی اموات صفر ہیں 2018-19 میں صرف دو افراد گیس کی وجہ سے بے ہوش ہوئے اس کی نسبت 2017-18 میں گیس کی وجہ 10 افراد جاں بحق جبکہ 22 بے ہوش ہوئے 2016-17 میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 47 بے ہوش ہوئے تھے ۔
کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضا الرحمان اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر خلیل احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گیس کے نئے میٹرز نے غریب عوام کے ہوش اڑا دیئے زیادہ بل آنے کی وجہ سے غریب عوام بل جمع کرانے سے قاصر گیس کے مالک بلوچستان کی عوام ہے لیکن مستفید دوسرے صوبے ہو رہے ہیں اس حوالے سے محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی مسئلہ کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔
کراچی سی این جی اسٹیشنوں کو گیس بندش بلوچستان کی وجہ سے ہے،امین راجپوت
وقتِ اشاعت : December 13 – 2018