کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ ،زیارت اور قلات میں درجہ حرات نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا شدیدسردی میں گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ ،زیارت اورقلات میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا ہفتہ کو کوئٹہ میں درجہ حرات منفی 5،زیارت میں منفی 7اورقلات میں منفی 6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی یہ شدت آئندہ 48سے 72گھنٹے تک برقرار رہے گی ۔
سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی کوئٹہ اور قلات میں گیس پریشر کم ہوگیا ہے جس سے شہریوں کو شدید سردی میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور لوگ کوئلہ اور لکڑی جلاکر سردی کی شدت کو کم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ دکانداروں نے بھی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کوئلہ اور لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔
کوئٹہ ،قلات اور زیارت میں شدید سردی ،درجہ حرارت منفی 7 تک پہنچ گیا
وقتِ اشاعت : December 14 – 2018