|

وقتِ اشاعت :   December 19 – 2018

کوئٹہ: کوئٹہ میں کمرے میں گیس بھرنے سے نیا نویلا شادی شدہ جوڑا موت کے منہ میں چلا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ کچلاک کی حدود نیو خروٹ آباد کے رہائشی بائیس سالہ سورگل اور بیس سالہ فاطمہ کی چند روز قبل ہی شادی ہوئی تھی۔ 

دونوں رات کو سردی کی شدت کے باعث کمرے میں گیس کا ہیٹرجلتا چھوڑ کر سو گئے تھے۔ صبح دیر تک نہ اٹھنے او ر کٹھکٹھانے کے باوجود دروازہ نہ کھولنے پر اہلخانہ کو تشویش ہوئی۔ 

کمرے کا دروازہ توڑ کر دیکھا تو میاں بیوی کمرے میں گیس ہیٹر کے بجھنے کے باعث جمع ہونیوالی گیس سے دم گھٹ کر جاں بحق ہوچکے تھے۔جوان جوڑے کی ناگہانی موت کے باعث گھر میں کورام مچ گیا۔ تدفین کے موقع پر بھی ہر آنکھ اشکبار تھی۔