|

وقتِ اشاعت :   December 21 – 2018

نوشکی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینٹرل کمیٹی کے ممبرمیر خورشید جمالدینی نے کہاہیکہ رخشان ریجن شدید قحط اور خشک سالی کے لپیٹ میں ہے رخشان بیلٹ کے چاروں اضلاع سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں محکمہ موسمیات کی جانب سے خشک سالی کا تیسری الرٹ جاری ہوچکاہے ۔

انہوں نے کہاکہ رخشان بیلٹ میں نوشکی شدید خشک سالی کے لپیٹ میں ہے بارشیں کم ہونے کی وجہ سے علاقے میں موذی امراض پھیل چکے ہیں بچے غذائی قلت کا شکار ہیاور بچوں کے اموات رونما ہوچکے ہیں ۔

علاقے میں خشک سالی کے کے اثرات واضع نظر آرہے ہیں جس سے لوگوں کا ذریعہ معاش گلہ بانی اورمالداری سسٹم بری طرح متاثرہوچکے ہیں مالداروں کے مال مویشیوں کو بیماریوں کا سامنا ہے اور مال مویشی ہلاک ہورہے ہیں لوگ میدانی اور پہاڑی علاقوں سے نقل مکانی کرنا شروع کردئیے ہیں۔ 

خشک سالی کے متاثرہ علاقوں میں جو سروے کیا جاچکا ہے حکومت اور نوشکی انتظامیہ کو چاہیے کہ خشک سالی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کریں انہوں نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئیے جنگی بنیادوں پر پلاننگ کی جائے ۔

بچوں انسانوں اور مال مویشیوں کے علاج معالجے کے لئیے میڈیکل ٹیمیں روانہ کی جائے اور غذائی قلت کے پیش نظر نیوٹریشن پروگرام کو پورے ضلع میں فعال کیا جائے ۔ اور خشک سالی سے متاثرہ خاندانوں کا سروے کے ذریعے انکے نقصانات کا ازالہ کیا جائے ۔