|

وقتِ اشاعت :   December 22 – 2018

کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان چوہدری شبیر نے کہا ہے کہ بی اے پی کی حکومت پر تنقید کرنے والے اپنے ماضی پر ضرور نظر ڈالیں اور عوام کو اپنے کارناموں سے آگاہ کریں کہ انھوں نے اپنے اپنے دورے اقتدار میں اس صوبے اور اسکی عوام کیلئے کیا کیا ۔

یہ بات انھوں نے عبداللہ بنگلزئی کی قیادت میں ملنے والے مستونگ کے وفد سے بات چیت کرتے ھوئے کہی انھوں نے کہا کہ آج بلوچستان جن معاشی اقتصادی و انتظامی مسائل سے دوچارہے اور صوبے کی عوام جن مشکلات کا سامنا کررہی ہے یہ تمام ترماضی کے حکمرانوں کے بدترین سیاسی کھلواڑ کا نتیجہ ہے کہ قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ کی عوام غربت کی انتہائی سطح پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

بی اے پی کی حکومت جام کمال کی قیادت میں ماضی کے حکمرانوں کے بوئے ھوئے کانٹے صاف کرنے اور صوبے کو دامی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے برسرئے پیکار ھے ماضی کے حکمرانوں کے بدترین معاشی و سیاسی کھلواڑ نینہ صرف صوبے کی معاشی بنیادوں کو کمزور کیا بلکہ انہی کی سرپرستی میں صوبے کے وسال کی لوٹ کھسوٹ اور عوام انکی بنیادی ضروریات زندگی سے محروم رکھاگیا۔

ماضی کے حکمرانوں کے ناکس طرز حکمرانی نے صوبہ بلوچستان میں فرقہ واریت بدامنی بدانتظامی اور معاشی بدحالی کے ساتھ ساتھ نہ صرف کرپشن لاقانونیت کو فروغ دیا بلکہ سیندک ۔ریکوڈیک اور سی پیک جیسے پروجیکٹس میں مجرمانہ غفلت کیارتکاب کی وجہ بلوچستان کے مفادات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا جس کے باعث۔ عوام پسماندگی کے اندھیروں کا شکار ھوگی ۔

آج بلوچستان انہی مفاد پرست حکمرانوں کی ناکس طرزحکومت اور زاتی مفادات کے حصول کی بدولت معاشی وانتظامی عدم استحکام کا شکار ھے۔بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت اپنے اتحادیوں کے تعاون سے ورثہ میں ملے ھوئے مسال کے تدارک بلوچستان کی ترقی اور اسکی عوام کو پسماندگی کے اندھیروں سے نجات دلانے اورخوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لیے عملی طورپر کوشاں ھے۔

وزیراعلی جام کمال بی۔اے۔پی کے وژن اور اپنے عزم کی عملی تکمیل کے زریعے بہتر طرز حکومت کے قیام صحت۔تعلیم۔روزگار کی یقینی فراہمی کے دامی اقدامات کرنیمیں مصروف عمل ہیں۔ترقی اور خوشحالی سے بھرپور تابناک مستقبل بلوچستان اور اسکی عوام کا مقدر ھے۔اور ھم اپنے اس عزم کی عملی تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایں گے۔