مستونگ: پاسپورٹ آفس مستونگ دردسر بن گیا ایک ہفتے سے زائد کا عرصہ ہورہاہے کہ سسٹم کی خرابی اور اسٹاف نہ ہونے کی وجہ سے دور دراذ سے آئے ہوئے ضیف العمر مرد و خواتین شدید سردی میں رل گئے ہیں ۔
ضلع مستونگ میں قائم پاسپورٹ آفس میں سرور سسٹم کی خرابی روز کا معمول بن گیا ہے جس کے باعث دور دراز سے آنے لوگ خصوصاضیف العمر مرد و خواتین کو وصولی پاسپورٹ بنانیمیں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے ضلع مستونگ تین لاکھ کے قریب آبادی والے علاقے کی پاسپورٹ آفس کیلئے ایک ہی اہلکار تعینات کیا گیا ہے جوکہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہیجو تصاویر۔ڈیٹاو دیگر کااکیھلا ہی کررہاہیں۔
اس حوالے سے لوگوں کا کہنا تھا کہ پاس پورٹ آفس مستونگ کا عملہ ہفتے میں صرف دو دن لوگوں کے کام کرتا ہے اور باقی چھ دن عوام کو صرف ٹرخایا جاتا ہے جس کی وجہ سے شدید سردی کے باعث عوام کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس ضمن میں پاسپورٹ آفس اہلکار کاکہناہے کہ سرور کو مرمت کے سلسلے میں کوئٹہ لے جایا گیا ہے ۔
جسے مرمت کے بعد واپس لایا جائے گا نہ جانے سرور کے مرمت میں مزید کتنا عرصہ لگے گا مستونگ کے سیاسی سماجی وعوامی حلقوں نے ایم پی اے ڈپٹی کمشنر مستونگ و دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہیکہ مستونگ میں پاسپورٹ آفس میں عملہ کوبڑھایاجائیاورموجودعملے کو ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے تاکہ دور دراز سے آنیوالے لوگوں کو ازیت سے نجات مل سکے۔
پاسپورٹ آفس مستونگ میں آئے روز سسٹم کی خرابی، شہری پریشان
وقتِ اشاعت : December 25 – 2018