|

وقتِ اشاعت :   December 25 – 2018

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے گھر پر حملہ کرکے خاتون کو قتل جبکہ دو افراد کو زخمی کردیا۔ لیویز کے مطابق واقعہ ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے سور میں پیش آیا جہاں اتوار اور پیر کی درمیانی شب نامعلوم شرپسندوں نے حکومتی حمایت شخص کے گھر پر حملہ کردیا۔ 

گھر میں گھس اندھا دھند فائرنگ کی جس کے کے نتیجے میں ایک خاتون فریدہ بی بی جاں بحق جبکہ گھر کا ضعیف العمر مالک دلی خان بگٹی اور اس کا کمسن بیٹا زخمی ہوگیا۔ حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ لیویز نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا حالت تشویشناک ہونے پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد رحیم یار خان منتقل کردیا گیا ۔