|

وقتِ اشاعت :   December 27 – 2018

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان نے پنجاب حکومت پر میرٹ کے خلاف ڈاکٹرکی تقرری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ ہے نئی حکومت کا میرٹ اور یہ ہے نیا پاکستان۔

سپریم کورٹ میں میرٹ سے ہٹ کر ڈاکٹر کی تقرری کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسی روایت قائم کی جارہی ہے نئے پاکستان میں، ایسے ملک چلانا ہے آپ نے ؟

چیف جسٹس پاکستان پنجاب حکومت اور محکمہ صحت پر برس پڑے اور چیف سیکریٹری پنجاب ،سیکریٹری ٹو چیف منسٹر ،سیکریٹری صحت کو فوری طلب کرلیا۔