نوشکی : واپڈا حکام کا نوشکی میں پی ایچ ای کے تمام واٹر سپلائی اسکیموں کی کنکشن منقطع ضلع بھر میں پانی کی فراہمی معطل نوشکی ضلع میں کربلا کا منظر عوام پریشان ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ الیکٹرک سپلائی نوشکی کی جانب سے پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے واٹر سپلائی اسکیم کے بلوں کی عدم ادائیگی کی بنا پر نوشکی سٹی، قاضی آباد،غریب آباد،جمال آباد،مینگل،بادینی،جمالدینی ،قادر آباد اور سمیت ضلع بھر کے تمام ٹیوب ویلز کی کنکشن منقطع کردی گئی ۔
100 کے قریب ٹیوب ویلز کی کنکشن منقطع کردی گئی ہے جن میں 40 پی ایچ ای کے ٹیوب ویلز جبکہ 60 کے قریب کمیونٹی ٹیوب ویلز شامل ہے ٹیوب ویلز کی کنکشن منقطع کرنے سے ہزاروں گھروں میں پانی کی فراہمی بند ہوگئی ہے اور لاکھوں افراد پانی جیسے نعمت سے محروم ہوگئے ہے ۔
واپڈا حکام کا کہنا ہیکہ پی ایچ ای کی جانب سے بلوں کی مد میں رقم جمع نہ کرنے کی بنا پر کنکشن منقطع کردی گئی ہے پی ایچ ای کی جانب سے بلوں کی ادائیگی کے بعد تمام ٹیوب ویلز کی کنکشن بحال کر دی جائیگی ۔
جبکہ پی ایچ ای حکام کا کہنا ہی کہ بلوں کی مد میں رقوم کی فراہمی کیلئے سیکرٹری پی ایچ ای کو گزارش کی گئی ہے اور کوشش ہیکہ جلد پی ایچ ای اور کمیونٹی ٹیوب ویلز کو بحال کریں،عوامی حلقوں نے رکن صوبائی اسمبلی بابو میر محمد رحیم مینگل،رکن قومی اسمبلی میر محمد ہاشم نوتیزئی سینیٹر میر محمد یوسف بادینی اور ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی سے اپیل کی کہ ٹیوب ویلز کی کنکشن بحالی کیلئے اقدامات کرکے عوام کو ریلیف دے۔
نوشکی، پانی کی عدم فراہمی پر علاقہ کربلا کا منظر پیش کر نے لگا
وقتِ اشاعت : December 29 – 2018