|

وقتِ اشاعت :   December 30 – 2018

کوئٹہ :  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ماہی گیروں کے مسائل کو جلد حل کر لیا جائے گا گوادر کے ماہی گیروں کے حقیقی مسائل اور مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں ۔

اس حوالے سے پارٹی نے قومی اسمبلی اور ملک کے ارباب و اختیار کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ ایکسپریس وے کی تعمیر سے بلوچ ماہی گیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے ابھی تک اقدامات کی ضرورت ہے ایکسپریس وے کی تعمیر سے ماہی گیروں کو جو پریشانی درپیش ہیں ۔

ان کو دور اور حل کو یقینی بنایا جائے بی این پی کسی ترقی و خوشحالی کی مخالف نہیں لیکن یہ امر بھی ضروری ہے کہ گوادر کی ہزاروں سالوں پر محیط تاریخ ‘ ماہی گیروں اور گوادر کے غیور بلوچوں کے جو بھی اہم مسائل ہیں ان کو اولین بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے ۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے گزشتہ دنوں ملاقات میں بھی گفتگو ہوئی سردار اختر جان مینگل اور ایم پی اے حمل کلمتی سے وزیراعظم کو تفصیل سے ماہی گیروں کو درپیش مشکلات سے آگاہ اور ان کو حل کرنے پر زور دیا اسی طرح صوبائی اسمبلی میں بھی پارٹی اراکین نے آواز بلند کی ہے ۔

ہم سمجھتے ہیں کہ پارٹی بلوچستان کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے عوام نے جو مینڈیٹ ہمیں دیا ہے اس پر پورا اتریں گے اور تمام مسائل کے حل کیلئے سیاسی جمہوری انداز پارٹی کا نقطہ نظر کی پرچار کریں گے حکمرانوں کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کی مسائل کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے حل کرے ۔