|

وقتِ اشاعت :   December 30 – 2018

راولپنڈی :  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال کو بر قرار رکھنا ہماری اولین ترجیع ہے ۔

پاکستان کی ترقی کا انحصار بلوچستان میں امن و استحکام سے وابستہ پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے اور ایران کے تعاون سے سیکیورٹی صورتحال مزید بہتر ہو گی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ملاقات کی ملاقات میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کاانحصار بلوچستان میں امن واستحکام سے وابستہ ہے، پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے اور پاک ایران تعاون سے سیکیورٹی صورتحال مزید بہتر ہو گی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سیکیورٹی اور معاشی صورتحال میں بہتری پر پاک فوج کے کردار کو سراہا۔