|

وقتِ اشاعت :   December 30 – 2018

دوحہ: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر قطر پہنچے جہاں انہوں نے قطری ہم منصب اور قطر کے نائب وزیراعظم سے ملاقات کی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی  ایک روزہ دورے پر قطر پہنچےجہاں ایئرپورٹ پر قطری وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر امور خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن الثانی سے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات اور روابط میں فروغ سمیت خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قطری وزیر خارجہ نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان 2022 میں متوقع فیفاورلڈ کپ میں قطر کی معاونت فراہم کرے گا، پاکستان اور قطر کی تجارت میں پچھلے ایک سال میں فقیدالمثال اضافہ ہوا۔ قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ جلد مزید پاکستانیوں کوملازمت کے مواقع مہیا کریں گے۔