|

وقتِ اشاعت :   December 30 – 2018

کوئٹہ: صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کا ہے کہ بلوچستان میں بیرونی سازشوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گاصوبے میں 4 سے 5 غیر ملکی خفیہ ایجنسیاں کام کر رہی تھیں جنہوں کی سازشوں کو ہمارے اداروں نے ناکام بنایا،خواہش ہے کہ پولیس لوگوں کو انصاف فراہم کرنے میں کردار ادا کرے آج کے بعد پولیس کے کردار میں واضح تبدیلی نظر آئے گی پولیس کی مزید ٹریننگ کی ضرورت ہے۔

لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے تمام سٹیک ہولڈر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا مغوی ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی بازیابی کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائینگے خشک سالی سے متاثرہ افراد کیلئے جلد ازجلد فنڈز ریلیز کیا جائے گا اور قحط زدہ علاقوں کا خود دورہ کرونگا کسی کے ساتھ بھی نا انصافی نہیں ہونے دینگے ۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کی رات کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے کیمپ کے دورے کیلئے آیا تھا تاہم کیمپ میں لوگوں کے عدم موجودگی کے باعث واپس جارہا ہوں اور آج دوبارہ دورہ کرونگا ہمارے ہاں سیاسی فیصلوں کی وجہ سے آج حالات مختلف ہیں اگر ہم حالات کے مطابق صحیح فیصلے کرلیتے تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی لاپتہ افراد کے بازیابی کیلئے اپنی تمام تر کوششیں کرینگے ۔

سیکورٹی فورسز کے نوجوانوں نے بھی قوم اور ملک کی خاطر بہت بڑی قربانیاں دی ہیں یاد گار شہدا ء پر سیکورٹی فورسز کے نوجوانوں کے اتنے تصاویر ہیں کہ کوئی تصور نہیں کر سکتا میں اکیلا کچھ نہیں کرسکتا تمام سٹیک ہولڈر نے ہمارے ساتھ ملکر کام کرنا ہوگا لڑائی میں جو نقصان ہوا ہے اب مزید اس نقصان سے بچنے کیلئے ہمیں مثبت اقدامات اٹھائی چاہیے کچھ لوگ کسی کے باتوں میں آکر پہاڑوں پر جاکر لڑیں ہیں وہ بھی ہمارے بھائی ہیں ۔

قومی دارے میں شامل ہوکر ترقی وخوشحالی کیلئے اقدامات اٹھائیں ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سب کی باتیں سنیں گے کیونکہ جو بھی متاثر ہو ا ہے اس کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے انہوں نے کہا کہ کچھ دن قبل کوئٹہ سے ایک ڈاکٹر اغواء یہ بہت بڑا کرائم ہے ۔

مغوی ڈاکٹر کے خاندان کے پاس بھی جاکر تسلی دوں گا کہ حکومت اور سیکورٹی فورسز جلد مغوی ڈاکٹر کو بازیاب کرائینگے جو لوگ بھی غلط کام کرتے ہیں وہ ہمارے دوست نہیں بلکہ دشمن ہیں ہسپتالوں میں ہڑتال سے غریبوں کانقصان ہورہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جادو کا چراغ صرف اور صرف ایمانداری ہے ہم سے جو ہو سکا ہم ان کے ساتھ تعاون کرینگے انہوں نے کہا کہ اب تک داخلہ اور پی ڈی ایم اے سے بریفنگ نہیں لی آئند ایک دو روز میں بریفنگ لے کر تمام صورتحال سے میڈیا کو آگاہ کرونگا ۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کے بحالی کیلئے ہر ممکن تعاون کرینگے خشک سالی سے متاثرہ افراد کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائینگے انہوں نے کہا کہ کچھ وقت ہمیں دے دیں بہتر اقدمات اٹھائینگے کوئٹہ میں تمام تھانوں کے حالت زار کو بہتر بنائینگے اور امن وامان کے صورتحال ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔