کوئٹہ: کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مکینوں نے کوئٹہ شہر میں گیس پریشر کی کمی اور عدم دستیابی کے خلاف سوئی سدرن گیس دفتر کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال شروع کر دی ۔
مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں مزید سخت احتجاج کرنے کی دھمکی دے دی تفصیلات کی مطابق کلی نوحصار ،سمنگلی ،ملاخیل آباد،اور محلہ سیدان سے تعلق رکھنے والے افراد نے کوئٹہ شہر میں گیس پریشر کے کمی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے علامتی بھوک ہڑتال کیمپ قائم کر دی اور مکینوں کا کہنا تھا کہ اگر گیس پریشر کے حوالے سے اقدامات نہیں کیئے گئے تو ہم سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔
کوئٹہ، گیس پریشر میں کمی کیخلاف بھوک ہڑتالی کیمپ قائم
وقتِ اشاعت : December 31 – 2018