|

وقتِ اشاعت :   December 31 – 2018

کوئٹہ : بی ایس او (پجار)کے صوبائی انفارمیشن سیکٹری کامریڈ نعیم بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نصیرآباد ریجن میں یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے اس جدید دور میں بھی نصیرآباد ریج یونیورسٹی سے محروم نصیرآباد ریجن لاوارث کیوں اس جدید دور میں ایک بڑے اور زرعی ریجن میں یونیورسٹی کا ہونا لازمی ہے ۔

یہاں کے غریب طلبا باہر جاکر اپنی تعلیم کو جاری رکھنے پر مجبورہیں نصیرآباد ٹیلینٹ کا ایک مرکز ہے جہاں ٹیلینٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن بدقسمتی کے ساتھ یہاں تعلیمی حواے سے کوئے اقدامات نہیں اگر تعلیم جیسے زیور سے ہمیں دور رکھا جائے گا تو ہم کبھی ترقی کی راہ نہیں پاسکتے ۔

اتنے بڑے ریجن نصیرآباد میں ایک یونیورسٹی تک نہیں نصیرآباد ریجن میں یونیورسٹی کی اشد ضرورت لیکن کوئی پرسان حال نہیں جو نصیرآباد کے لئیے آواز بلند کرے دعوے اور عدے بڑے بڑے ہوئے لیکن دھرے کے دھرے رہ گئے اگر نصیرآباد ریجن میں ایک یونیورسٹی کا قیام عمل لایا جائے گا تو پورے ریجن کے طلبا اس سے مستفید ہونگے ۔

غریب طلبا کو دیگر شہر میں جاکر اپنی تعلیم کو جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے نصیرآباد کے طلبا کا وزیراعلی بلوچستان وزیرتعلیم بلوچستان سے یہ مطالبہ ہے کے نصیرآباد ریجن کے لئے یونیورسٹی منظور کی جائے۔