کوئٹہ: ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے دہشت گردوں کی جانب سے ایف سی ٹریننگ سینٹر لورالائی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے ،ایسے حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روزاپنے جاری کردہ بیان میں کیا،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ لورالائی میں ہونے والے حملوں کی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ہماری قوم نے دہشتگروں کا بھر پور مقابلہ کیااور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بھر پوراقدامات اٹھا رہی ہے ۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
قوم نے دہشتگروں کا بھر پور مقابلہ کیااور آئندہ بھی کرتی رہے گی،قاسم سوری
وقتِ اشاعت : January 2 – 2019