|

وقتِ اشاعت :   January 8 – 2019

کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی چیئرمین و طلباء ایجوکیشنل آلائنس کے مرکزی صدر حمید بلوچ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے بولان میڈیکل کالج کچھ افراد کے ہاتھوں یرغمال ہیں ان کی اجاداری قائم ہے ۔

مختلف علاقوں سے آئے ہوئے جو نیئر ڈاکٹرز دربدر کی ٹھوکریں کھا نے پر مجبور ہیں ان کے کمروں کو قبضہ مافیہ نے قبضہ کیا ہوا ہے اور اپنی سیاست چمکانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں اور مختلف ڈاکٹروں کو ہاسٹل سے نکلنے پر مجبور کر رہے ہیں جس کی بی ایس او پجار بھر پور مذمت کر تی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بولان میڈیکل کالج انتظامیہ خواب خرگوش میں ہے اور قبضہ مافیہ سے ملا ہوا ہے بی ایس او پجار مطالبہ کرتی ہے کہ بولان میڈیکل کالج کے ہاسٹلوں کی میرٹ پر الائٹمنٹ کی جائے تا کہ حق دار ڈاکٹروں کو اپنا حق مل سکے ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق غیر متعلقہ افراد کسی بھی تعلیمی ادارے کے ہاسٹل میں رہائش اختیار نہیں کر سکتے لیکن بولان میڈیکل کالج کے نا اہل انتظامیہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں پر عمل در آمد نہیں کر سکتی کیونکہ انتظامیہ بھی ان قبضہ مافیہ سے ملا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ بولان میڈیکل کالج انتظامیہ اپنا قبلہ درست کرے اور جلد از جلد میرٹ پر تمام ہاسٹلوں کی الاٹمنٹ کی جائے اور تمام میڈیکل کے طلباء کو کارڈ ایشو کئے جائیں بی ایس او پجار میرٹ کے مسئلے پر سخت موقف رکھتی ہے ۔