کوئٹہ: کوئٹہ میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس بلوں میں بے پناہ اضافہ کر کے غریب عوام پر اضافی بوجھ ڈال کر ان کو خودکشیوں پر مجبورکر دیاایک طرف 30سے 40ہزار روپے بل جس کے وجہ سے غریب عوام ایک طرف گیس بل سے پریشان ہیں ۔
دوسری طرف گھنٹوں گھنٹوں لائنوں میں کھڑا کر کے مزید پریشانی میں مبتلا کر دیا کوئٹہ کے شہریوں نے اضافی بل آنے پر آج سے کوئٹہ میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے شہریوں نے سوئی سدرن گیس کی جانب سے بلوں میں اضافے کے خلاف آج سوئی سدرن گیس آفس کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ اگر سیاسی جماعتوں نے احتجاجی تحریک میں ساتھ نہیں دیا تو آئندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں کسی بھی سیاسی جماعت کو ووٹ نہیں دینگے اور شہریوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ہمارے اوپر بے پناہ اضافہ بل بھیجا ہے اور دوسری طرف ہم لوگوں کو لائن میں کھڑا کر کے ذلیل کیا جارہا ہے ۔
اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء غلام نبی مری نے کہا کہ اس ظلم کو ہم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے کیونکہ گیس بلوچستان کی ملکیت ہے اور ہمارے ہی ملکیت پر ہمیں ذلیل کررہے ہیں ۔
بلوچستان نیشنل پارٹی عوام کے ساتھ ملکر ہر قسم کا احتجاج کرنے پرمجبور ہونگے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء عبدالباری کاکڑ نے کہا کہ یہ ظلم کی انتہا ہے کہ کوئٹہ کے عوام گیس جیسے بنیاد ی سہولت سے محروم ہیں اور اضافی گیس بل آنے پر ہم سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری موجود کمپنی پر عائد ہوگی ۔
کوئٹہ، گیس کی بھاری بھر کم بلوں نے شہریوں کی چیخیں نکال دی
وقتِ اشاعت : January 8 – 2019