|

وقتِ اشاعت :   January 10 – 2019

کوئٹہ :  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ سے سریاب اور مشرقی بائی پاس کے وفود نے ملاقاتیں کیں ملاقات کرنے والوں میں حاجی آغا محمد ‘محمد ظاہر ‘ فضل الرحمان ‘ محمد بقاء شاہوانی ‘ نذیر احمد ‘ اسد سفیر شاہوانی ‘ غلام مصطفی مگسی ‘ ایم ڈی مگسی ‘ یونس مگسی ‘ محمد صالح رند شامل تھے ۔

انہوں نے سریاب کے مسائل پر بات چیت کی ملاقات کرنے والوں سے بات چیت کرتے ہوئے آغا حسن بلوچ نے کہا کہ ہماری جدوجہد ترقی یافتہ خوشحال بلوچستان کے قیام کیلئے ہے پڑھا لکھا پرامن بلوچستان ہی اکیسویں صدی کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکتا ہے ۔

تعلیم ‘ صحت ‘ پانی سمیت دیگر انسانی ضروریات زندگی کی فراہم اولین ترجیح ہے ماضی کے حکمرانوں نے بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی میں بھی سیاست سے کام لیا تعلیمی اور صحت کے نام پر ایمر جنسی کے دعوے کئے جانے والوں نے بلوچستان کے تمام شعبہ کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا آج اکیسویں صدی میں عوام نان شبینہ کے محتاج ہوچکے ہیں ان میں اتنی صلاحیتیں نہیں کہ وہ ہزاروں آسامیوں پر بے روزگار نوجوانوں کو بھرتی کرتے ۔

انہوں نے صرف ذاتی مفادات کی ترجمانی کی جس سے سریاب اور مشرقی بائی پاس سمیت بلوچستان بھر میں بے روزگاری میں اضافہ ہواانہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے مرکز میں آزاد اور بلوچستان میں اپوزیشن میں ہونے کے باوجود عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کیلئے اراکین اسمبلی جہد کر رہے ہیں ۔

بی این پی عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتی ہے وقت آ گیا ہے کہ ماضی کی ناانصافیوں کیخلاف اسمبلی فلور پر آواز بلند کریں حکمرانوں کو مجبور کریں گے کہ وہ بلوچستان سے کرپشن ‘ اقرباء کا خاتمہ کر کے عوام کی خدمت کو یقینی بنائیں ماضی میں عوام کو اکیلا چھوڑا نہ اب چھوڑیں گے ۔