|

وقتِ اشاعت :   January 12 – 2019

پنجگور:  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنت سیکرٹری میر نزیراحمد بلوچ نے کہا کہ بی این پی کی سیاست کا بنیادی مقصد بلوچستان اور بلوچ قوم کی ترقی خوشحالی اور بلوچ قوم کے وسائل پر بلوچ قوم کی حق ملکیت ہے دال چنہ علاقہ پرستی تعصب اور نفرت پر مبنی سیاست بی این پی کا شیوا نہیں ہے پنجگور کے عوام کو علاقہ پرستی تعصب اور سیاسی بنیاد پر تقسیم کسی صورت قبول نہیں ہے جو سیاست بلوچستان اور بلوچ قوم کے اجتماعی مفادات کیلئے خطرہ ہوں ۔

بی این پی ہر فورم پر اسکی مخالفت کریں گی ان خیالات کا اظہار میر نزیراحمد بلوچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا پنجگور کے حلقہ بندیوں میں علاقائی قومی مفادات کو پاوں تلے روند کر ایک فرد کو خوش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

چتکان شہر پنجگور کا ضلعی ہیڈ کورٹر اور تمام انتظامی ڈھانچہ چتکان شہر میں قائم ہے اسکی انتظامی ڈھانچہ کو ختم کرکے اس کی لباس کو اتار کر ننگا بنا کر دوسرے کو پہنانے کے مترادف ہے پنجگور کے حلقہ بندیوں میں بی این پی نیشنل پارٹی جمعیت مسلم لیگ سمیت تمام جماعتوں کو تحفظات ہیں۔

لیکن اسکے باوجود ایک فرد کو خوش کرنے کیلئے پنجگور کے علاقائی مفاد کو ملایامیٹ کرکے پنجگور کے عوام کو لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے پنجگور کو تعصب نفرت کی بھنٹ چڑا کر نفرت کو ہوا دینے کی کوشش کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجگور کے حلقہ بندی قدرت کی طرف سے ترتیب دے دیاگیا ہے جو یہاں کے بسنے والوں کو اپس میں شیر وشکر کرتا ہے خدابادان کو چتکان سے اور دوسرے علاقوں سے لڑانے کی کوشش انتہائی خطرناک عمل ہے جس سے نفرت اور علاقہ پرستی میں اضافہ ہوسکتا ہے اگر یہاں کے عوامی نمائندوں کو پنجگور کے عوام کی مفادات عزیز ہے تو وہ خطرناک کھیل کھلنے کے بجائے علاقائی مفاد کو سامنے لا کر اقدامات کریں ۔

خدابادان سمیت پنجگور کا ہر شہر گلی کوچہ ہم سب کا گھر ہے اور ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے لیکن علاقہ پرستی اور اپنی سیاسی مفادات کی خاطر خدابادان کو دوسرے علاقوں سے لڑنا کونسی سیاست ہے خدابادان تسپ گرمکان کی ابادی کو ملاکر میونسپل کارپوریشن اور چتکان سوردو عسیئی بوں ستان کی ابادی کو ملا کر میونسپل کارپوریشن کا درجہ ملنا موضوع ترین اقدام ہوگا جو پنجگور کے تمام لوگوں کیلئے قابل قبول ہوگا چتکان کی ضلعی ہیڈکورٹر کی حیثیت اور تاریخی اہمیت کو ختم کرنے کی کوشش کسی کو قبول نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجگور کی نئی حلقہ بندی پر تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کو تحفظات ہے اسکے لیئے جلد ال پارٹیز ایکشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کرکے لائحہ عمل ترتیب دے گے انہوں نے نیشنل پارٹی جمعیت مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی اور بی این پی عوامی کے سنجیدہ سیاسی ورکروں کو دعوت دی ہے کہ پنجگور کے حلقہ بندیوں پر تبادلہ خیال کیلئے ال پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائے اگر الیکشن کمیشن پنجگور ضلعی انتظامیہ نے پنجگور کے عوام کی خدشات اور تحفظات کو دور نہیں کیا تو ہر فورم میں عوام کی آوازکو پھنچانے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔

پنجگور کے عوام کو اپس میں لڑانے کی کوشش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے اہم مسلہ لاپتہ افراد کی بازیابی بلوچستان کے وسائل پر بلوچ قوم کی حق ملکیت گوادر سی پیک وفاقی مالازمتوں میں بلوچستان کا حق بلوچ قومی مفادات کا تحفظ ہے مگر افسوس ہے کہ جن نمائندوں کو عوام نے سلیکٹ کرکے اسمبلی میں بھیجا ہے ۔

وہ عوام کی نمائندگی کے بجائے علاقہ پرستی تعصب اور اپنی سیاسی مفادات کو تحفظ دینے کی جنگ لڑ کر بلوچستان کے قومی مفادات کو نقصان پھنچانے کی کوشش کررہے ہیں اں تہائی خطرناک عمل کے مرتکب ہوکر اپنی مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔