|

وقتِ اشاعت :   January 14 – 2019

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے یورپ میں نو سرمایہ دار کتوں کی موجودگی کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں ایک کتے کے پاس پاکستان کے قومی خزانہ سے زیادہ رقم موجود ہے ۔

نجی ٹی چینل کو دیئے انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے وزیراعلیٰ سندھ کو ٹھگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ کا انتخاب ٹھگوں کے ٹولے نے کیا ہے ۔ تحریک انصاف کی 100 روزہ کارکرگی بری نہیں ان سو دنوں میں ریلوے کی کارکردگی سب سے نمایاں رہی ہے مجھے شومارنے کی عادت نہیں نوجوانوں کے لیے میدان خالی چھوڑا ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ دکان میں بلی کی موجودگی پر پنجاب میں دکان بند کردیئے جاتے ہیں یورپ میں لوگ بلی کیساتھ کھانانوش فرماتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے جانوروں سے پیار ہے یورپ میں موجود نو کتے ملکی خزانہ سے زیادہ امیر ہیں ۔

ان کتوں کے اپنے جہاز اور ہسپتال ہیں چھٹیاں منانے کیلئے انہوں نے اپنے ہوٹل قائم کررکھے ہیں جہاں وہ چھٹیوں مناتے ہیں ۔ وہاں موجود ایک کتے کے پاس اتنا سرمایہ ہے کہ پاکستان کے لوگوں کا سرمایہ یکجا کیا جائے پھر بھی ہم اس کا مقابلہ نہیں کرسکتے ۔