|

وقتِ اشاعت :   January 15 – 2019

کوئٹہ :  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو سیکریٹری محکمہ خوراک وفوڈ سیکیورٹی غلام علی بلوچ نے محکمانہ امور پر بریفنگ دی، صوبائی وزیر محکمہ خوراک وفوڈ سیکیورٹی سردار عبدالرحمن کھیتران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

سیکرٹری خوراک نے وزیراعلیٰ کو صوبے کے مختلف اضلاع کے گوداموں میں موجود گندم کے ذخائر، گوداموں میں ویٹ مینجمنٹ سسٹم کے قیام اور بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فعالی سمیت دیگر متعلقہ امور کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ 

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے تمام امور کو جلد از جلد حتمی شکل دیتے ہوئے اتھارٹی کو فعال بنایا جائے۔ انہوں نے ویٹ مینجمنٹ سسٹم اور گندم گوداموں میں فوڈ منیجرز کی تعیناتی کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ان تجاویز کو فوری طور پر عملی جامہ پہنایا جائے۔