|

وقتِ اشاعت :   January 17 – 2019

ڈیرہ بگٹی: جمہوری وطن پارٹی کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی نے کہا ہے کہ گذشتہ روز بلوچستان سیکورٹی ورکشاپ کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف اور وزیراعظم عمران خان نے انہیں اور دیگر شرکا کو یقینی دہانی کروائی ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے مکینوں کو درپیش گیس نہ ہونے کے باعث دشواریوں کا ازالہ گیس فراہم کرنے کی صورت میں اور ماضی میں کئے گئے ۔

کرپشن کی چھان بین کرکے زمہ داروں سے حساب لیا جائے گا انہوں یہ باتیں گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنے ووٹرز کے نام ریکارڈ کئے گئے آڈیو پیغام میں کیں نوابزادہ گہرام بگٹی نے کہا کہ انہوں نے یہ بات چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ اور وزیراعظم عمران خان کے سامنے رکھی کہ ضلع ڈیرہ بگٹی گزشتہ ساٹھ سالوں سے ملک بھر کو گیس فراہم کر رہی ھے مگر بدقسمتی سے وہاں کے مکین آج بھی لکڑیاں جلاکر اپنے چولہوں کو جلانے پر مجبور ہیں ۔

جواب میں چیف آف آرمی اسٹاف نے یقین دہانی کروائی ہے کہ یہ مسئلہ انشاللہ جلد حل ہوگا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اس فعل کو زیادتی قرار دیتے ہوئے مسئلہ حل کرنے کا وعدہ کیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے ڈیرہ بگٹی سمیت ملک بھر میں ماضی میں کئے گئے لوٹ مار اور کرپشن کے زمہ داروں سے بھی قانون کے مطابق نمٹنے کا وعدہ کیا ہے۔