|

وقتِ اشاعت :   January 17 – 2019

کوئٹہ :  نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے کہا ہے کہ عامر بلوچ ،صدام بلوچ،شہزاد قمبرانی سمیت چند دیگر لاپتہ افراد کے بازیاب ہوکر گھر پہنچنے کے عمل کوخوش آئند قراردیتے ہوئے کہاہے کہ نیشنل پارٹی مزید بھی لاپتہ افراد کو منظر عام پر لانے کو لواحقین کا جمہوری اور آئینی حق سمجھتی ہے تاکہ لواحقین اپنے پیاروں سے مل سکے۔

بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ آزادی آظہار رائے اور بنیادی انسانی کی فراہمی کے لئے جدوجہد کی ہے۔ملکی آئین ہر شہری کو یہ حق دیتی ہے کہ وہ اپنے معاشرے کی بہتری اور اپنے حقوق کے حصول کے لئے سیاسی معاشی اور سماجی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنے آظہار رائے کا حق استعمال کریں۔

بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ اصولی موقف رکھتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اور اس کو سیاسی انداز سے حل کرنے سے ہی بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ظلم و ناانصافی کو محبتوں اور انصاف سے بدلنے سے ہی حالات کا رخ بدلا جا سکتا ہے نیشنل پارٹی تمام لاپتہ افراد کے کی بازیابی کا مطالبہ ہمیشہ سے کرتی رہی اور اگر ان میں سے کوئی کسی قسم کے جرم کا مرتکب ہے تو ان کو عدالتوں میں لایا جائے اور قانون کے مطابق کاروائی کیا جائے۔