|

وقتِ اشاعت :   January 21 – 2019

گوادر : ،محکمہ صحت گوادرکی مضحکہ خیز کارکردگی ،ڈی ایچ اوگوادرنے ریت سے بھرے پچاس بیڈ کے ہسپتال کا افتتاح کردیا ، راہ چلتے لوگوں کو مریض بناکرکر فوٹوسیشن کیا گیا ،اسپتال میں نہ بجلی ،نہ پانی اور نہ ہی صحت سے وابستہ دیگر سہولیات موجود ہیں ۔

اسپتال کی بلڈنگ چارسال قبل تیار ہوئی تھی اس سے قبل بھی افتتاح کیاگیا تھا،تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او گوادرنے پسنی میں عمانی گرانٹ سے تعمیر پچاس بیڈ کے ہسپتال کی اوپی ڈی کا افتتاح کرکے اپنے محکمہ کو مذاق کا زریعہ بنا یا مذکورہ ہسپتال جو چارسال قبل تعمیرہواتھا اسکا پہلے بھی افتتاح کیا گیا اسپتال میں کوئی چیز موجود نہیں ہے نہ پانی نہ بجلی اور نہ ہی صحت سے وابستہ دوسری سہولیات موجود ہیں۔

ہسپتال کی باونڈری چاروں جانب سے ریت سے بھری ہوئی ہے زرائع نے بتایا کہ افتتاح کے موقع پر راہگیروں کو بلاکر انکا فوٹو سیشن کرایا گیا اورانہیں ہسپتال میں اوپی ڈی کرواتے ہوئے دیکھایاگیا تاکہ یہ ثابت کیاجاسکے کہ ہسپتال فنکشنل ہوچکا ہے ۔

محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی اس کاروائی کو پسنی کے سیاسی اور سماجی حلقوں نے انتہائی مضحکہ خیز قراردیتے ہوئے اُسے پسنی کے خلاف ایک سازش قراردیاہے کیونکہ مذکورہ ہسپتال پسنی شہر سے آٹھ نوکلو میٹر دوربنایاگیاہے جہاں جاتے ہوئے لوگوں تقریبا ایک ہزارروپیہ کرایہ کی مد میں خرچ کرتے ہیں۔

دوسری جانب آرایچ سی پسنی بھی تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہے ہسپتال میں مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ،معمولی نوعیت کی ادویات بھی ہسپتال میں موجود نہیں ہیں۔