|

وقتِ اشاعت :   January 21 – 2019

تربت: یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہا ہے کہ تربت یونیورسٹی انتظامیہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم غریب اور مستحق طالب علموں کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لئے مختلف پروگرام اور منصوبوں پر کام کررہی ہے تاکہ ان کے والدین پر اعلی تعلیمی اخراجات کا بوجھ کم کیا جاسکے۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مخیر حضرات کی جانب سے تر بت یونیورسٹی میں زیرتعلیم مستحق طلبہ و طالبات کے درمیان چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وائس چانسلر نے امید ظاہر کی کہ مخیر حضرات مستحق طالب علموں کی تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کے لئے تربت یونیورسٹی میں قائم Philianthropist Program میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے تاکہ علاقے کے غریب اور مستحق طالب علم کسی مالی مشکلات کے بغیر اپنا اعلی تعلیمی سفر جاری رکھ سکیں۔ 

مستحق طالب علموں کے درمیان چیک تقسیم کرنے کے لئے تربت یونیورسٹی میں ایک سادہ تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے مستحق طالب علموں کے درمیان چیک تقسیم کئے ۔ تقریب میں تربت یونیورسٹی کے رجسٹرار غلام فاروق بلوچ اور ڈپٹی رجسٹرار گنگزار بلوچ کے علاہ یونیورسٹی کے دیگر حکام اور طالب علموں نیبھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے اعلی تعلیم کے فروغ کے لئے تربت یونیورسٹی میں قائم Philanthropist Program میں حصہ ڈالنے والے مخیر حضرات کے تعلیم دوستی کے جذبے کو سراہا اور انکا شکریہ اداکیا۔