مچھ: میونسپل کمیٹی مچھ کے ملازمین کا 6ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی ریلی و مظاہرہ چیف آفیسر اور کلرک دفتر میں بیٹھتے نہیں ان کے شاہانہ طرز نوکری اور ملازم کش پالیسی سے ملازمین کے گھروں میں بھوک و افلاس نے ڈھیرے ڈال رکھے ہیں ۔
ان کے مسلسل غیر حاضریوں کیوجہ سے شہری رہائشی ڈیتھ سرٹیفکیٹ و دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول میں دقت و مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہے ہیں اور ادارے کا نظام مکمل مفلوج ہوکر رہ گئی ہے حکام بالا میونسپل کمیٹی مچھ کے ملازمین کی تنخواہوں کی بندش اور حالت زار کا نوٹس لے احتجاجی شرشرکاء کا دہائی ۔
تفصیلات کیمطابق میونسپل ملازمین نے اپنی تنخواہوں کی بندش کیخلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی ریلی مچھ بازار سے ہوتے ہوئے مچھ پریس کلب کے سامنے پہنچا جہاں جلسے کی شکل اختیار کرگئی احتجاجی شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے ۔
شرکاء نے چیف آفیسر مچھ اور بلدیاتی نمائندوں کیخلاف شدید نعرہ بازی بھی کی احتجاجی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میونسپل ملازمین مجیب احمد سمالانی ملک زاہد اقبال محمد ایوب نے کہا کہ میونسپل کمیٹی مچھ میں جب سے بلدیاتی نظام آئی ہے تب سے ادارے کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہوکر رہ گئی ہے آفیسران اور بلدیاتی منتخب نمائندے آپس میں ملی بھگت کرتے ہیں اور دفتر آنے کی بجائے ایک دوسرے کی بیٹھکوں میں بیٹھ کر سرکاری کام کرتے ہیں ۔
سالوں سے چیف آفیسر اور کلرک کا کرسی خالی ہے موجودہ چیف آفیسر نے جب سے چارج سنھبالا ہے تب سے غیر حاضر ہے اور اپنے گھر میں بیٹھ کر موبائل فونز پر ڈکٹیشن دیتا ہے ان کے بادشانہ طرز نوکری سمجھ سے بالاتر ہے ۔
انھوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی مچھ کے چیف آفیسر اور کلرک اپنے کو عوام کی خادم سمجھنے کی بجائے حاکم سمجھ رہے ہیں جس کیوجہ سے مچھ کے شہری سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے دفتر کا چکر کاٹتے کاٹتے خود چکرگئے ہیں لیکن ان بادشاہوں کو عوام کی مسائل سے کیا سروکار ان کے تنخواہ تو ان کو گھر میں بیٹھے مل رہا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ چیف آفیسرایک غیر سنجیدہ آفیسر ہے میونسپل ملازمین چھ ماہ سے اپنی تنخواہوں کیلئے سراپا احتجاج ہے جب ان سے تنخواہوں کا پوچھا جائے تو کہتا ہے کہ ملازمین کا تنخواہیں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے بند کیا انھوں نے کہا کہ ہمارے تنخواہیں اگر فلفور ادا نہیں کیا گیا تو احتجاج کو وسعت دیں گے جن کی تمام تر زمہ داری متعلقہ آفیسر پر عاید ہوگی۔
میونسپل کمیٹی مچھ کے ملازمین 6ماہ سے تنخواہوں سے محروم ، ملازمین کا احتجاج ریلی و دھرنا
وقتِ اشاعت : January 24 – 2019