|

وقتِ اشاعت :   January 25 – 2019

اسلام آباد :  وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہاہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں بلوچستان کا بجٹ بڑھائے گی۔ جمعرات کو سینٹ اجلاس کے دور ان بلوچستان کے ترقیاتی بجٹ میں کمی پر میر کبیر شہی نے توجہ دلاؤنوٹس پر کہاکہ بلوچستان کا ترقیاتی بجٹ 950ارب کم کر کے 675 ارب کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ مالِیاتی خسارہ بڑھنے کے باعث بغیر منظوری والے منصوبے ختم کر دئیے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آئندہ بجٹ میں بلوچستان کو تاریخی بجٹ دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے بلوچستان کیلئے 2 ہزار ارب کے منصوبے تجویز کیے ،رقم صرف 55 ارب مختص کی ،اس رفتار سے یہ منصوبے 40 ارب میں مکمل نہیں ہو سکتے تھے۔