|

وقتِ اشاعت :   January 27 – 2019

کوئٹہ :  چیف کلکٹر کسٹم ذوالفقار علی چوہدری نے کہاہے کہ اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے صنعت وتجارت سے وابستہ افراد کا ہرممکن تعاون انہیں درکار ہے بلکہ ہم عہد کرتے ہیں کہ غیر قانونی تجارت کا راستہ بہر صورت روکاجائے گا،اسمگلنگ کا روک تھام اور خاتمہ ہمارا عزم ہے ،دور دراز علاقوں میں فرائض سرانجام دینے والے آفیسران اور اہلکاروں کے مسائل سے اچھی طرح آگاہ ہیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے عالمی کسٹم ڈے کے موقع پر کوئٹہ کسٹم کلکٹریٹ میں منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کلکٹرکسٹم اشرف علی ،ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر جمعہ خان بادیزئی ،سینئرنائب صدر صلاح الدین خلجی سمیت دیگر تاجر برادری ،کسٹم آفیسران واہلکاران بھی موجود تھے ۔

چیف کلکٹرکسٹم ذوالفقار علی چوہدری کاکہناتھاکہ اسمگلنگ کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے تاہم محدود وسائل اور بعض مسائل کے باعث انہیں اس کی روک تھام میں مشکلات پیش آرہی ہے تاہم کسی کو بھی غیرقانونی تجارت کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔

انہوں نے کہاکہ آج کے دن ہم عزم کرتے ہیں کہ غیر قانونی تجارت کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گابلکہ اس سلسلے میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ،انہوں نے کہاکہ اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے انہیں صنعت وتجارت سے وابستہ افراد کے تعاون درکارہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ ان کے ساتھ چیمبرز اور صنعت وتجارت سے وابستہ افراد کا تعاون جاری رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ جی ڈی پی کے فنڈز عملے کی فلاح وبہبود کیلئے استعمال کرینگے بلکہ دوردراز علاقوں میں فرائض انجام دینے والے آفیسران اور اہلکاروں کے مسائل کے حل کیلئے کوشش کی جائیگی ،انہوں نے کہاکہ دوران ڈیوٹی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے آفیسران اور اہلکاران کی مالی مدد کی جائے گی ۔

محکمہ کسٹم غیر قانونی کاروبارکے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے بلکہ اسمگلنگ کا خاتمہ ہمارا عزم بھی ہے ۔کلکٹر کسٹم کوئٹہ اشرف علی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی معاشی ترقی میں کسٹم ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،بلوچستان کے ساتھ ہمسایہ ممالک کا طویل بارڈر منسلک ہے اس سلسلے میں ایران کے ساتھ تجاروت کو فراغ دینے کے چھٹی جوائینٹ بارڈر کانفرنس کا انعقاد کروایا گیا۔

کانفرنس میں ایرانی اور پاکستان کے درمیان ہموار تجاروت کے فروغ کو یقینی بنانے کا کا عظم ظاہر کیا،انہوں نے کہاکہ سرحدی علاقوں میں وی وی او آئی باکس سسٹم متارف کروایا گیا ہے اس نظام کے تحت تاجر کم سے کم وقت مین اپنا سامان کلیئر کرواسکیں گے اس کے علاوے تفتان بارڈر پر میں ون ونڈو آپریشن شروع کیا گیا ہے تفتان میں کسٹم کی جانب سے ٹیوب ویل لگایا گیا ہے ۔

ایئر پورٹ کوئٹہ پر کرنسی ڈکلیئریشن سسٹم متارف کروایا گیا ہے اورغیر قانونی تجاروت کی روک تھام کے لیے نئی کسٹم چیک پوسٹوں کا بھی قیام عمل میں لایا گیا ہے ،انہوں نے کہاکہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران مختلف کارروائیوں کے دوران 13286ملین کا ریونیو اکھٹا کیا گیاہے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر جمعہ خان بادیزئی نے کسٹم ڈے کے موقع پر کسٹم کے تمام آفیسران اور سٹاف کومبارکباد پیش کی اورکہاکہ ان کی انتھک محنت کی بدولت کسٹم کلکٹریٹ نے اپنے ٹارگٹ پورے کئے ہیں بلکہ ریکارڈ ریونیو بھی حاصل ہواہے ۔

انہوں نے تجاویز پیش کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح امپورٹ ریونیو ٹارگٹ دئیے جاتے ہیں اسی طرح ایف بی آر ایکسپورٹ ٹارگٹ بھی دیں تاکہ ملک اور صوبے کو زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ حاصل ہو اور بلوچستان میں صنعتیں چل سکیں بلکہ ان کی تعداد میں اضافہ بھی ہو ا۔

انہوں نے کہاکہ جب تک اسمگلنگ کا مکمل خاتمہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک قانونی تجارت کافروغ اور مقامی صنعت کو تحفظ نہیں مل سکتا ،اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے کسٹم اور دیگر مزیدموثر اقدامات اٹھائیں۔

انہوں نے تجویز دی کہ جن آفیسران اور سٹاف کے اہلکاروں نے اسمگلنگ کے خاتمے اور دئیے گئے ٹارگٹ کو پورا کرنے کیلئے سخت محنت کی ہے ان کیلئے انعامات اور تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیاجائے ،انہوں نے کہاکہ ایوان صنعت وتجارت کے عہدیداران اور ممبران قانونی تجارت کے فروغ اور اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے کسٹم اور دیگر ملکی اداروں کا ہرممکن ساتھ دیگی ۔تقریب کے آخر میں تجارت سے تعلق رکھنے والے افراد ،محکمہ کسٹم کے آفیسران اور اہلکاروں میں تعریفی اسناد،نقدی اور شیلڈز تقسیم کئے گئے ۔