کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملکی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں حکومت نے نوکریاں اور گھر دینے کے بجائے ہزاروں لوگوں کو بے گھر کیا نیب کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جارہا ہے اس کو ختم ہونا چاہئے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا مولانا غفور حیدری نے کہا کہ وفاقی حکومت نے 5 ماہ کے دوران 3 بجٹ پیش کرکے ملکی معیشت کو کمزورکرنے کی کوشش کی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور عوام دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے نوکریاں اور گھر دینے کے بجائے ہزاروں لوگوں کو بے گھر کیا اور روزگار نوجوانوں کو بے روزگار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے موجودہ حکومت نیب کو سیاسی استحکام کے لئے استعمال کررہے ہیں ۔
اس کو ختم ہونا چاہئے شریف فیملی کی طرح علیمہ خان کا جے آئی ٹی بنا کر احتساب کیا جائے انہوں نے کہاکہ سانحہ ساہیوال جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جائیں سانحہ ساہیوال حکومت کے چہرے پر بدنما داغ ہے اور مسلسل جھوٹ بولا جارہا ہے ۔
حکومت کا منی بجٹ ملکی معیشت کو کمزور کرنیکی سازش ہے ، غفور حیدری
وقتِ اشاعت : January 27 – 2019