|

وقتِ اشاعت :   January 29 – 2019

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ہدایات جاری کی ہیں کہ 6 ماہ کے اندر طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ دن رات کام کرکے 6 ماہ کے اندر طور خم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے لیے تمام امور مکمل کرلیں۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ قدم دونوں برادر ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت اور عوام کے باہمی رابطے میں اہم کردار ادا کرے گا۔