|

وقتِ اشاعت :   February 11 – 2019

کوئٹہ: کوئٹہ کے سول ہسپتال ٹراما سینٹر میں دوران اپریشن ایک شخص کی ہلاکت ہونے کے بعد ورثاء نے ٹراما سینٹر میں توڑ پھوڑ کر کے ٹراما سینٹر کے ملازمین کو تشدد کانشانہ بنایا واقعہ کے باوجود وورثاء کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال ٹراما سینٹر میں کربلا سے ایک مریض لایا گیا تھا جو دوران اپریشن خالق حقیقی سے جا ملا ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے ٹراما سینٹر میں توڑ پھوڑ کر کے انتظامیہ کو یرغمال بنایا اور ملازمین پر تشدد کیا گیا واقعہ کے باوجود انتظامیہ نے توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ تمام تر صورت حال کے باوجود ہمارا کوئی پرسان حال نہیں مشکل حالات میں کام کرتے ہیں مگر ہمیں کوئی تحفظ نہیں ہے اگر آئندہ ایسا کوئی واقعہ ہو ا توا حتجاج پر مجبور ہوں گے ۔