اسلام آباد : پیر عظمت اللہ سلطان قادری سہروری چیئرمین عالمی تحریک پنجتن پاک نے سعودی سفیر سعید المالکی سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا ۔
اس کے بعد میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دو روزہ دورہ پرنس شہزادہ محمد بن سلمان کا یہ منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب ایک جسم اور روح کی مانند ہیں اور ولی عہد جب ایئر پورٹ جہاز سے باہر آئے تو ان کے چہرے اور لبوں کی مسکراہٹ قابل دید تھی پھر وزیر اعظم کے ساتھ جب گاڑی میں بیٹھے تو وہ بھی قابل دید منظرتھااور پاکستانی قوم نے جس طرح ولی عہد کا استقبال کیا ۔
وہ ان کو زندگی کے آخری لمحات تک نہیں بھولے گا اس کے بعد انہوں نے جو اپنے آپ کو سعودیہ میں پاکستان کا سفیر کہا اور قیدیوں کی رہائی کا حکم دیااس سے ثابت ہوگیا وہ پاکستان پر اپنی جان نچھاور کرنے کیلئے تیار ہیں ۔
انہو ں نے پاکستانی پوری قوم پر اپنی محبت کی ان کے دل پر مہر لگا دی ہے جو نہ ختم ہونے والی ہے اوراس عمل سے پاکستانی قوم کے دل اپنی مٹھی میں لے لیے ہیں آج یہ ثابت ہوگیا ہے ۔
پوری دنیا کو کہ سعودی عرب کا دوسرا گھرپاکستان ہے اور پاکستان کا دوسرا گھر سعودی عرب ہے اور آخر میں پیر عظمت اللہ سلطان چیئرمین عالمی تحریک پنجتن پاک نے کہا کہ جو ویزہ پالیسی میں فیسوں کی کمی کی ہے وہ قابل دید ہے اور انشاء اللہ سعودی عرب اور پاکستان ہمیشہ ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ہی چلے گا اور ان کی جو سرمایہ کاری کا پیکیج ہے وہ پوری قوم ان کا شکریہ ادا کرتی ہے
پیر عظمت اللہ سلطان قادری کی سعودی سفیر سعید المالکی سے ملاقات
وقتِ اشاعت : February 19 – 2019