کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومتی وزراء درجنوں کے تعداد میں مشیران بیوروکریسی اور ضلعی انتظامیہ کو یہاں کے عوام اور غریب شہریوں کی مسائل کو سننے اور انہیں حل کرنے کیلئے سرکاری دفتروں میں بیٹھنے کیلئے وقت نہیں ہے اور وہ اکثر اوقات پنے دفتروں سے غیر حاضر ہیں جس کے نتیجے میں یہاں کے شہریوں کو سنگین مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے اور یہ عمل اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ انہیں یہاں کے عوام کے مسائل حل کرنے اور سننے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔
ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ ، مرکزی خواتین سیکرٹری اور رکن صوبائی اسمبلی زینت شاہوانی ، مرکزمی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ ، مرکزی کمیٹی کے اراکین غلام نبی مری ، چیئرمین جاوید بلوچ ، شمائیلہ اسماعیل اور ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد لقمان کاکڑ نے گزشتہ روز کوئٹہ میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں واشک سے پارٹی کے سینئر رہنماء حاجی محمد اشرف ریکی اور کوہلو سے پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری میر فاروق مری کی قیادت میں پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں پر مشتمل ملنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
وفود نے اپنے علاقائی مسائل اور تنظیمی امور سے متعلق پارٹی رہنماؤں کو آگاہ کیا اس موقع پر پارٹی کے عہدیداران ادریس پرکانی ، جمال مینگل ، یاسر شاہوانی ، حسیب الرحمان مری ، عبدالہادی شاہوانی ، نیاز محمد حسنی ، سبز علی مری ، دوست جان بلوچ ،خرشید محمد شہی اور محراب بلوچ بھی موجود تھے ۔
انہو ں نے کہا موجودہ حکمران عوامی مسائل کو حل کرنے میں کوئی خاص دلچسپی نہیں لے رہے ہیں جس کے نتیجے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں لوگوں کی مسائل اور مشکلات امبار کی صورت میں اضافہ ہوتاجا رہے ہیں حکمرانوں کے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی محض دعوے بیانات کی حد تک محدود ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ یہ یہاں کی عوام کے ساتھ نا انصافی اور زیادتی ہے کہ وہ جب اس مشکل معاشی تنگ دستی بے روزگاری اور مہنگائی کے حالات میں بلوچستان کے دو ر دراز علاقوں کا سفر طے کر کے کوئٹہ پہنچ کر سرکاری دفاتروں کے طرف اپنے مسائل کے حل کیلئے توجہ کرتے ہیں تو وہاں جا کر انہیں مایوسی ہوتی ہے ۔
کیونکہ حکومتی ورزاء مشیران بیورکریسی اور ضلعی انتظامیہ کو اپنے ذاتی کاموں سے فرست نہیں ہے اور وہ اپنے دفتر میں موجود نہیں رہتے ہیں جس کی وجہ سے سائلین پریشان ہو جاتے ہیں اور انہیں طرح طرح کی ازیتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے غریب شہریوں کے جانب سے ایگل فورس کی طرف سے شکایتیں موصول ہو رہی ہیں کہ انہیں بلاجواز مختلف شاہراہوں کے مین چوکوں پر تلاشی کے بہانے ازیاتیں اور ان کے عزت نفس کو مجروح کیا جاتا ہے جو کہ قابل مذمت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بی این پی عوام کی نمائندہ اور ذمہ دار جماعت کی حیثیت سے حکمرانوں پر باور کرانا چاہتی ہے کہ عوام کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نا انصافی اور نا رواہ پالیسی برداشت نہیں کریں گے اور ہر فورم پر سیاسی اور جمہوری انداز میں آواز بلند کرتے ہوئے نا انصافیوں کو نظر انداز نہیں کریں گے ۔
کیونکہ عوام کی حالیہ انتخابات میں پارٹی کی پالیسیوں پر مکمل عتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس انداز میں آج پارٹی پارلیمانی سیاسی اور تنظیمی حوالے سے سب سے بڑی جماعت کے روپ میں موجود ہے اور عوام کو کسی بھی صورت میں مایوس نہیں کریں گے بی این پی کی جڑیں عوام میں مضبوط ہیں اور یہاں کے باشعور عوام نے ہمیشہ پارٹی کے پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور پارٹی کو اپنا حقیقی نمائندہ جماعت کی حیثیت دلایا ہے ۔
وزرا ء عوام کے مسائل میں دلچسپی نہیں رکھتے ، لوگوں کے مشکلات بڑھ رہے ہیں ، بی این پی
وقتِ اشاعت : February 20 – 2019