|

وقتِ اشاعت :   February 21 – 2019

دنئی دلی: سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان نے’’پاک بھارت جامع مذاکرات‘‘ کو  بھارت سعودی مشترکہ اعلامیے کاحصہ بنوا دیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ بھارت کے حوالے سے مشترکہ  اعلامیہ جاری کردیا جس میں پاک بھارت جامع مذاکرات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے جب کہ علاقائی استحکام اورپڑوسیوں کےاچھے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت جامع مذاکرات کی بحالی کیلیےدرکارماحول قائم ہوناچاہیے، اعلامیہ میں کہا گیا کہ  انتہا پسندی اوردہشت گردی کاعفریت تمام اقوام اورمعاشروں کیلیے خطرہ ہے جب کہ  دہشت گردی کےعفریت کو کسی ایک نسل، مذہب یا ثقافت سے منسلک کرنے کی ہرکوشش مسترد کرتے ہیں۔