|

وقتِ اشاعت :   February 22 – 2019

 کراچی: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو سندھ اسمبلی پہنچا دیا گیا ہے جہاں وہ اسمبلی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسمبلی پہنچا دیا گیا جہاں ان سے صوبائی وزرا نے ان کے چیمبر میں ملاقات کی، آغا سراج درانی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے آغا سراج درانی سے ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا، دونوں کے درمیان تقریباً ایک گھنٹہ ملاقات جاری رہی جس میں کیس کے حوالے سے مختلف قانونی پہلوؤں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

اسپیکر آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کروں گا مجھے کون روک سکتا ہے، اجلاس کی صدارت کرنا میرا حق ہے جب کہ نیب کیسز کا سامنا کروں گا۔