|

وقتِ اشاعت :   February 26 – 2019

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ محکموں کے سیکریٹری اجلاس میں شریک ہوئے اور وزیراعلیٰ کو اپنے اپنے محکموں کے ترقیاتی امور پر بریفنگ دی، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تعلیم کے شعبہ میں انیشیٹو پروگرام کے تحت اسکولوں کی عمارتیں علاقے کے موسمی حالات کے مطابق ڈیزائن کی جائیں، نئی ترقیاتی اسکیموں کے پی سی ون کی منظوری کا عمل جلد مکمل کیا جائے اور مجموعی افادیت کی اسکیموں کو ترجیح دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر محکمے اپنا کام صحیح سمت میں رکھیں گے تو نہ صرف ان کی کارکردگی میں بہتری آئے گی بلکہ محکموں کو اس کا کریڈٹ بھی ملے گا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان ڈیموں کی تعمیر کے لئے انتہائی موزوں خطہ ہے محکمہ آبپاشی اور محکمہ پی ایچ ای حالیہ بارشوں میں سیلابی پانی کی روانی کا تجزیہ کرکے موزوں مقامات پر ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے تجویز کریں۔