|

وقتِ اشاعت :   February 26 – 2019

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے موجودہ صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں وزیر خارجہ سمیت اہم وفاقی وزیر شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہناہے کہ اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی بھی شرکت کا امکان ہے۔

اجلاس میں بھارت کی جانب سے سرحدی لائن کی خلاف ورزی کا معاملہ زیر غور آئے گا۔