اسلام آباد : وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پرامن بلوچستان پالیسی کیلئے فنڈز 200 ملین روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی ۔
منگل کو ای سی سی کا اجلاس وزیر خزانہ ا سد عمر کی زیر صدارت ہوا جس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پرامن بلوچستان پالیسی کیلئے فنڈز 200 ملین روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی ۔ای سی سی نے وزیراعظم پیکج کے تحت وزارت پیٹرولیم کے فوت ہوجانیوالے ملازمین کے خاندانوں کی گرانٹ منظور کرلی۔
ملازمین کے خاندانوں کو ادائیگیوں کیلئے 4 کروڑ 64 لاکھ کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظور کی گئی ، اجلاس کے دور ان ای سی سی نے وزارت نجکاری کو 11.441ملین روپے کی سپیلیمینٹری گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پر امن بلوچستان پالیسی کیلئے 200ملین روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی
وقتِ اشاعت : February 27 – 2019