کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ اس قسم کی کاروائیاں کسی طور قابل قبول نہیں اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو بھارتی جارحیت کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت کو ایسے ہتھکنڈوں سے بازرکھنے کا پابند کرنا چاہئے۔
وزیراعلیٰ نے بھارتی دراندازی کے خلاف فوری اور موثر کاروائی پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افواج کسی قسم کی اشتعال انگیزی اور بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں اور قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
بھارت کا جنگی جنون خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، جام کمال
وقتِ اشاعت : February 27 – 2019