|

وقتِ اشاعت :   February 27 – 2019

کوئٹہ: اینٹی کرپشن کوئٹہ کے عملے نے شیخ زید ہسپتال میں 2017-18 میں ہونے والی بھرتیوں میں گھپلے کے انکشاف پر کارروائی کرتے ہوئے بورڈ ممبران سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ 1 ممبر پہلے ہی وفات پا چکا ہے دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

باوثوق ذرائع کے مطابق 2017-18 میں شیخ زید ہسپتال میں بھرتیوں کے حوالے سے 22 پوسٹوں پر بھرتی کیلئے اخبار میں 52 ملازمین کی بھرتی کا اشتہار دیا گیا جس کے بعد بورڈ ممبران اور ڈائریکٹر ایڈمن نے دیگر ارباب اختیار کے ساتھ ملکر 85 لوگوں کومیرٹ اور قانون کے خلاف مذکورہ بورڈ ممبران اور آفیسران نے اپنے بھائیوں، بھتیجوں ،بھانجوں، عزیز واقارب سمیت منظور نظر لوگوں کو بھرتی کر کے حق داروں کی حق تلفی کی جس کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن کے عملے نے مذکورہ بھرتیوں کی تحقیقات کی اور اس میں گھپلوں کا انکشاف ہوا ۔

ذرائع کے مطابق گائنی کے شعمبے میں ٹیکنیکل فی میل کی اسامیوں پر میل سٹاف کو بھرتی کیا گیا تحقیقات میں حقائق سامنے آنے اور ثبوت ملنے کے بعد اینٹی کرپشن کے عملے نے بورڈ ممبران ڈائریکٹر ایڈمن سمیت 2 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ 1 ممبر پہلے ہی وفات پا چکا ہے ۔

اینٹی کرپشن کے عملے کی جانب سے بھرتیوں کے گھپلے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں کیونکہ ملزمان نے قانون کی خلاف ورزی اور میرٹ کی پامالی کرتے ہوئے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے یاد رہے کہ اس بھرتیوں کے عمل میں سابق صوبائی ویزر بھی ملوث ہے ۔