کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات عمران بلیدی سینٹرل کمیٹی ممبر ظفر بلوچ ،ادریس بلوچ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے کئی اضلاع میں حالیہ بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی اور صوبائی حکومت کے متاثرین کے بحالی کیلئے موثر اقدام نہ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بارشوں سے کوئٹہ، مستونگ، نوشکی، خضدار،بیلہ،دالبندین،بولان،مکران،سمیت بلوچستان کے بہت سے علاقوں میں جانی ومالی نقصانات ہوئے ہیں اور طویل خشک سالی کے شکار بلوچستان کے غریب عوام پہلے ہی سے مشکلات اور مسائل کا شکار تھے لیکن حالیہ سیلاب نے خشک سالی کے شکار بلوچستان کے عوام کو مزید بدحالی کی طرف دھکیل دیا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان اتنے بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصانات کے حوالے سے نہ اب تک صوبائی یا وفاقی حکومت نے کبھی بھی اقدام نہیں اٹھایا اور نہ ہی بلوچستان حکومت کوئی عملی کام کا آغاز نہ کرسکیں اس لئے متاثرین سیلاب کے پانی میں بے یارومددگار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھاگ ٹو کوئٹہ بھاگ بچاؤ تحریک کی طرف سے جاری لانگ مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور لانگ مارچ میں شامل بھاگ کے تمام نوجوان کے جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی قربانی بہت جلد رنگ لائیں گے ۔بی ایس او پجار کے دوست ہرجگہ پرلانگ مارچ کے شرکاء کا بھر پور استقبال کریں۔
بارشوں سے متاثرین علاقوں میں فوری اقدامات کئے جائیں، عمران بلیدی
وقتِ اشاعت : March 6 – 2019