کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پنجگور کے علاقے چتکان میں بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانی ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے ملک صوبے اور عوام کے دشمن ہیں جو اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے اپنے ہی لوگوں کا خون بہارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کاروائیوں کا مقصد بدامنی پیدا کرکے ترقیاتی عمل کو سبوتاژ کرنا ہے تاہم عوام کے تعاون سے سیکیورٹی ادارے ملک دشمن عناصر کے مذموم ارادوں کو ناکام بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد دی جائے، وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت کی دعا کی ہے۔
دہشت گرد کارروائیوں کا مقصد ترقیاتی عمل کو سبوتاژ کرنا ہے، وزیراعلیٰ
وقتِ اشاعت : March 15 – 2019