|

وقتِ اشاعت :   March 16 – 2019

کوئٹہ:  ایڈیشنل چیف سیکرٹری (منصوبہ بندی و ترقیات) سجاد احمد بھٹہ نے انتظامی محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ پی ایس ڈی پی میں شامل اسکیمات کو عدالت عالیہ بلوچستان کے احکامات کے مطابق بنائیں جبکہ آئندہ مالی سالی کے پی ایس ڈی پی کے لئے طویل مدتی منصوبوں پر تجاویز پیش کریں ۔

انہوں نے یہ ہدایت سالانہ ترقیاتی پروگرام کے امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی ،تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان سجاد احمد بھٹہ کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام کے امور سے متعلق اجلاس میں منعقد ہوا ۔

جس میں مختلف محکموں کے سیکرٹریز نے اہم نوعیت کے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد سے متعلق اے سی ایس کو آگاہ کیا اجلاس میں اہم فیصلے کیئے گئے اور سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عدالت عالیہ کی روشنی میں من و عن عمل درآمد کیلئے ایک جامعہ حکمت عملی اور طریقے کار وضع کرنے کیلئے مختلف تجاویز دی گئیں ۔

اے سی ایس سجاد بھٹہ نے اس موقع پر محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ پی ایس ڈی پی کیلئے ایک جامعہ اور طویل مدتی منصوبے کو تیار کرنے کیلئے انٹرنل کمیٹیاں تشکیل دیں تاکہ عدالت عالیہ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں وضع کردہ اہم نوعیت کے شعبوں کی جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد اور معیار کے مطابق پایا تکمیل تک پہنچایا جا سکے انہوں نے ہدایت کی کی آئندہ مالی سال 2019-20 کے لئے کنسپٹ اور پانچ سالہ تجاویز پیش کریں ۔