کوئٹہ : صو با ئی وزیر خز انہ میر محمد عا رف جان محمد حسنی نے کہا کہ مو جو دہ حکو مت صو بے میں تعلیم کی ترقی کو تر جیحا ت میں سر فہرست رکھا ہے۔ اور اس مد میں اسکو لو ں کو ضرو ری سہو لیا ت کی فر اہمی یقینی بنا نے کیلئے ار بو ں ر وپے کے بجٹ جا ری کر د ئیے ہیں ۔
صو با ئی وزیر خزانہ کے ترجمان کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت بلوچستان کو مالی بحران ورثے میں ملنے کے باوجود دستیاب مالی وسائل کو جس مدبرانہ انداز میں بروئے کار لا یا جا رہا ہے یہ ہماری حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا مظہر ہے۔
اس بات کی واضح مثال یہ ہے کہ عوامی حکوت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بغیر چھت اور چاردیواری کے 158اسکولوں کی تعمیر اور توسیع کو عملی جامہ پہنانے کے لیے 1ارب کے فنڈز کافوری اجراء کر دیا گیا ہے اس سے صوبے کی مجموعی تعلیمی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان کی ہدایت پر حکومت بلوچستان کی تعلیم کے حوالے سے گزشتہ کئی سالوں سے منجمد اسکولوں میں بنیادی ضروریات کی فراہمی جن میں پینے کے صاف پانی اور واش رومز کی 746 اسکیموں کو سر فہرست رکھتے ہوئے اس مد میں 2ارب موجودہ مالی سال کے دوران اب تک جاری کر دیے گئے ہیں۔
اسی طرح محکمہ صحت میں انقلابی اصلاحات اور لوگوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے 1.5 ارب روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ جبکہ آبنوشی کی جاری اورنئی اسکیموں کے لیے 2ارب جاری کر دیئے گئے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ منصوبوں کی افادیت کے مطابق اس امر کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ عوام کے پیسے عوام کی فلاح و بہبود اور بلوچستان کی مجموعی سماجی ترقی کے لئے خرچ ہوں اور مفاد عامہ کی ترقی ہی صوبائی حکومت کا اصل مقصد ہے،محکمہ تعلیم کی ترقی اور اس شعبے میں انقلابی اقدامات کی ترقی میں تمام دستیاب وسائل کو استعمال میں لایا جا رہا ہے۔
ترجمان نے مزید بتا یا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان تسلسل کے ساتھ پی ایس ڈی پی کے جائزہ اجلاس منعقدکررہے ہیں اور تمام محکموں کو بروقت اسکیمات کی تکمیل اور ترقیاتی فنڈز کے صحیح استعمال کو یقینی بنانے کے حوالے پیشرفت کے لیے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
جاری کیے گئے فنڈز کے بارے میں بھی سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں جس میں منصوبوں کے فنڈز میں مقررہ معیاد کو ضائع کرنے کی صورت میں متعلقہ محکمے اور عملدرآمد کرنے والد ادارہ ذمہ دار ہو گا اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مو جو دہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں صوبے کے تمام اضلاع کی مجموعی سماجی ترقی جن میں صحت، تعلیم، آبنوشی، سڑکیں سر فہرست ہیں۔
صحت، تعلیم ، آبنوشی سمیت سماجی ترقی ترجیحات میں سر فہرست ہیں، وزیر خزانہ
وقتِ اشاعت : March 22 – 2019