کوئٹہ : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے آئندہ بگٹی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کا ایک میچ ضرور کھیلیں گے ۔
کوئٹہ کے ٹیم نے پی ایس ایل فور میں کامیابی حاصل کر لی اور آئندہ کوئٹہ میں بھی پی ایس ایل کے میچز ہونگے بلوچستان اور کوئٹہ کے عوام محب وطن ہیں کوئٹہ کی جیت کی خوشی کوئٹہ کے ساتھ منانے آئے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فور میں کوئٹہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم نے بہت محنت کی اور ٹیم نے محنت کر کے کامیابی بھی حاصل کی شاندار استقبال پر اہلیان کوئٹہ کا شکر گزار ہوں کوئٹہ کی جیت کی خوشی کوئٹہ کے ساتھ منانے آئے ہیں امید ہے آئندہ پی ایس ایل کے میچز ملک کے ہر شہر میں بھی کھیلے جائیں ۔
انہوں نے کہا کہ ئٹہ کے ٹیم نے پی ایس ایل فور میں کامیابی حاصل کر لی اور آئندہ کوئٹہ میں بھی پی ایس ایل کے میچز ہونگے بلوچستان اور کوئٹہ کے عوام محب وطن ہیں کوئٹہ کی جیت کی خوشی کوئٹہ کے ساتھ منانے آئے ہیں۔
کوئٹہ ٹیم کے اونر ندیم عمر نے کہا کہ کوئٹہ کے عوام انتہائی محب وطن ہیں اور ہمیشہ ہمیں محبت دی ہے بلوچستان اور کوئٹہ کے لوگوں سے کیا ہوا وعدہ پورا کیا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کے اوپنر بیٹسمین احمدشہزاد نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان میں کھیلنے کا مزہ ہی الگ ہے ہمیشہ سے انتظار تھا کہ ٹرافی جیت کر کوئٹہ آئیں آج وہ جواب پورا ہوا۔
وزیراعلیٰ کا کیچ تربت میں ڈینگی وائرس پھیلنے کا نوٹس ، خصوصی ٹیمیں روانہ کرنے کی ہدایت
کوئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ضلع کیچ بالخصوص تربت میں ڈینگی وائرس پھیلنے اور اس سے لوگوں کی بڑی تعداد میں متاثرہونے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری صحت سے ڈینگی صورتحال کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیراعلیٰ نے ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے لئے جنگی بنیادوں پراقدامات کرنے اور ڈاکٹروں اور طبی عملے پر مشتمل خصوصی ٹیمیں فوری طور پر تربت روانہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ نے ڈینگی پر قابو پانے کے لئے حکومت پنجاب کے کامیاب اقدامات اور تجربات سے استفادہ کرنے اور عوام میں ڈینگی سے بچاؤ کی معلومات اور آگاہی کے لئے خصوصی مہم شروع کرنے، سیمیناروں کے انعقاد اور گھر گھر ڈینگی وائرس کے خاتمے کا سپرے کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
بگٹی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کا ایک میچ ضرور کھیلیں گے ، سرفراز احمد
وقتِ اشاعت : March 24 – 2019