کوئٹہ: آواران کے علاقے میں نامعلوم افراد کا لیویز چیک پوسٹ پر حملہ جوابی کارروائی کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پیر کو آواران کے علاقے جھاؤ میں نامعلوم مسلح افراد نے اچانک لیویز چیک پوسٹ پراندھا دھندفائرنگ کردی لیویز کی جوابی کارورائی کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواواقعہ کے بعد لیویز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکرنامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
آواران لیویز چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ
وقتِ اشاعت : March 26 – 2019