حب: نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن انجینئر حمید بلوچ ، میر صاحب داد رند اور چاکر رند نے کراچی میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کی عیادت کی انہوں نے سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا ۔
اس دوران میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ علاقے کی صورت حال نہایت تشویشناک ہے اگر کوئی حادثہ ہوا تو میدان جنگ بلوچستان ہوگا انہوں نے کہا کہ اس خطے میں سعودی عرب کی پالیسی انتہائی بھیانک ہیں اس کے سپورٹ میں امریکہ تمام سامراجی حربے استعمال کرے گا گوادد میں آئل ریفا ئنری کے پلان کے پیچے ان کی مذموم مقاصد کارفرما ہیں موجودہ selected حکمرانوں کو معلوم ہی نہیں کہ ان کے اردگرد کیا ہورہا ہے وہ صرف حکم کی تعمیل کرنے پر مجبور ہیں ۔
ملک کی Establishment نے حکومتی اختیارات اپنے قبضہ میں لے لیئے ہیں موجودہ حکمرانوں کی لگام ان کے ہاتھ میں ہے میر حاصل خان بزنجو نے ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیوں کی اکٹھے ہوکر ان منفی اقدامات کے خلاف جدوجہدکو سہر اہا۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ہمیشہ جمہوری قوتوں کیساتھ رہی ہے اور جمہوری اداروں کی بالادستی اور عوام کی حکمرانی کیلئے ہراول کا کردار ادا کریگی انہوں نے جیل میں بند مسلم لیگ کے رہنما سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے ساتھ انتقامی کاروائیوں کی شدید الفاظوں میں مذمت کی اس نے کہا ان حکمرانوں کو ایسے منفی اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔
خطے میں سعودی عرب کی پالیسیاں خطرناک ہیں، حاصل بزنجو
وقتِ اشاعت : March 26 – 2019